ہری پور لیگی کارکنوں کا آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلے ماننے سے انکار



 

 

 ہری پور لیگی کارکنوں کا آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلے ماننے سے انکار
عہدوں کی غلط تقسیم کے حوالے سے ہمارے تحفظات دور کئے جائیں اور صوبائی قیادت چور دروازے سے داخل ہونے والے افراد کی انکوائری کرے، سمیع اللہ خان
فصلی بٹیروں کی کوئی جگہ نہیں، آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلوں کو نہیں مانتے، حقیقی کارکنان کے تحفظات کو دور کیا جائے، سفیر نوازاعوان

ہری پور میں لیگی کارکنوں کا آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلوں کو نہیں مانتے، مسلم لیگ ن میں فصلی بٹیروں کی کوئی جگہ نہیں، آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلوں کو نہیں مانتے، ہری پور کے کارکنان کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو حالات مزید خراب ہونگے، صوبائی قیادت اپنا کردار ادا  کرے اور عہدوں کی غلط تقسیم کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنئیر نظریاتی کارکنان سفیر نواز اعوان، وجاہت جعفری، اشرف خان، محمدعلی، سمیع اللی خان، ظہورخان، ضیاء عباسی، ملک ذیشان نے کیا جبکہ کثیر تعداد میں مسلم لیگی نظریاتی کارکنان بھی اس موقع پرموجود تھے۔ نظریاتی کارکنوں کا اجلاس وجاہت جعفری کی رہائش گاہ کالس ہری پور میں اشرف خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں آرنائزنگ کمیٹی کے مشکوک کردار کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد پیش کی گئی کہ جاندرانہ کردار ادا کرنے والی آرگنائزنگ کمیٹی کی آئینی حثیت نہ ہونے کے سبب کسی صورت قابل قبول نہیں، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عہدوں کی غلط تقسیم کے حوالے سے ہمارے تحفظات دور کئے جائیں اور صوبائی قیادت چور دروازے سے داخل ہونے والے افراد کی انکوائری کرے، بصورت دیگر حالات مزید خراب ہونگے۔

No comments:

Post a Comment